ادکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کے درمیان تنازعہ میں شدت

علی ظفر نے میشا شفیع اپنے بارے میں میڈیا پر بیانات دینے پر عدالت سے رجوع کر لیا

جمعہ 18 جنوری 2019 23:14

ادکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کے درمیان تنازعہ میں شدت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) ادکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کے درمیان تنازعہ میں شدت آ رہی ہے۔ علی ظفر نے میشا شفیع اپنے بارے میں میڈیا پر بیانات دینے پر عدالت سے رجوع کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے ادکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کی درخواست پر سماعت کی تو علی ظفر کے وکلا نے ایک نئی درخواست پیش کر دی اور یہ اعتراض اٹھایا کہ گلوکارہ ان کے موکل کیخلاف میڈیا پر بیانات دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

وکلا نے دعویٰ کیا کہ میشا شفیع کے علی ظفر کیخلاف بیانات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ علی ظفر کے وکلا نے یہ نشاندہی کی کہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس لیے اس معاملے پر بیانات دینا قانون کی روح سے بھی درست نہیں ہے۔ اس لیے میشا شفیع کو میڈیا پر علی ظفر کے بارے میں دینے سے روکا جائے۔ایڈیشنل سیشن جج نے علی ظفر کی میشا شفیع کو اپنے خلاف بیانات دینے روکنے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے اور میشا شفیع کے وکلاء کو علی ظفر کی درخواست پر بحث کے لیے طلب کرلیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔
وقت اشاعت : 18/01/2019 - 23:14:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :