سوناکشی سنہا کی ’’دبنگ 3‘‘ میں بھی دھماکے دار انٹری

فلم ’’دبنگ تھری‘‘ کا حصہ بننا بھی میرے لئے فخر کی بات ہے، سوناکشی سنہا

منگل 22 جنوری 2019 11:55

سوناکشی سنہا کی ’’دبنگ 3‘‘ میں بھی دھماکے دار انٹری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے مشہور فلم ’دبنگ‘ کے دوسرے سیکوئل میں بھی دھماکے دار انٹری کی تیاریاں شروع کردیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بہت ہی زیادہ خوش اور پرجوش ہوں جس کی وجہ فلم ’دبنگ 3‘ ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب فلم کے نئے سیکوئل کی شوٹنگ فلم دبنگ اور دبنگ ٹو‘ کی کامیابی کے طویل عرصے بعد بلآخر شروع کی جارہی ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’در حقیقت میری خوشی کی اصل وجہ بھی یہی فلم ہے کیوں کہ میں نے اپنا فلمی سفر ’دبنگ‘ سے ہی شروع کیا تھا اس لئے یہ فلم میرے دل کے بہت ہی زیادہ قریب ہے اور اس فلم کا حصہ بننا بھی میرے لئے قبل فخر بات ہے۔کچھ روز قبل ہی فلم کے پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان نے بتایا تھا کہ فلم ’دبنگ تھری میں ‘چلبل پانڈے کا کردار سلمان خان ہی ادا کریں گے۔
وقت اشاعت : 22/01/2019 - 11:55:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :