فلم ’’سمبا‘‘ کی کامیاب نمائش جاری، اب تک 237.50 کروڑ روپے کا بزنس

جمعرات 24 جنوری 2019 14:30

فلم ’’سمبا‘‘ کی کامیاب نمائش جاری، اب تک 237.50 کروڑ روپے کا بزنس
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’’سمبا‘‘ کی کامیاب نمائش جاری ہے جس نے بھارت میں ریلیز سے اب تک مجموعی طور پر 237.50 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’سمبا‘‘ گزشتہ سال 28 دسمبر کو ریلیز کی گئی جو چوتھے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے جس نے اب تک مجموعی طور پر 237 کروڑ 50 لاکھ روپے کما لئے ہیں۔ فلم میں اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ سارا علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

وقت اشاعت : 24/01/2019 - 14:30:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :