ایوشمن کھرانہ نے فلم ’’وکی ڈونر‘‘ کو اہم قرار دے دیا

پیر 28 جنوری 2019 12:22

ایوشمن کھرانہ نے فلم ’’وکی ڈونر‘‘  کو اہم قرار دے دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2019ء) بالی وڈ کے اداکار ایوشمن کھرانہ کا کہنا ہے کہ فلم ’’وکی ڈونر‘‘ ان کے لئے ہمیشہ اہم رہے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ایوشمن کھرانہ نے سوشل میڈیا انسٹا گرام میں اپنی پہلی فلم’’وکی ڈونر‘‘ کی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’’وکی ڈونر‘‘ ہمیشہ ان کے لئے خاص رہے گی اور اس میں ان کے ساتھ کام کرنے والے اداکار اور ٹیم ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہے گی۔ اداکار ایوشمن کھرانہ فلم ’’ڈریم گرل‘‘ میں اداکارہ نشرت بھروچہ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے،فلم رواں سال 6ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 28/01/2019 - 12:22:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :