شادی کے بارے میں لطیفہ سنانا سشمیتا سین کو مہنگا پڑگیا

تمام عمر شادی سے دور بھاگنے والی سشمیتا اب خود سے کئی سال چھوٹے ماڈل روہمن شاول کی محبت میں گرفتار ہیں

جمعہ 1 فروری 2019 12:07

شادی کے بارے میں لطیفہ سنانا سشمیتا سین کو مہنگا پڑگیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2019ء) شادی کے متعلق درجنوں کیا سینکڑوں لطیفے مشہور ہیں اور لوگ ان میں نت نیا اضافہ کرتے رہتے ہیں اور لوگ ان سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں لیکن بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو شادی کے بارے میں لطیفہ سنانا مہنگا پڑ گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سشمیتا سین، جو تمام عمر شادی سے دور بھاگنے کے بعد بالآخر خود سے کئی سال چھوٹے ماڈل روہمن شاول کی محبت میں گرفتار ہیں اور دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے گزشتہ دنوں سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کے متعلق ایک لطیفہ سنایا جس کا مقصد شادی روہمن سے اپنی محبت کا اظہار کرنا تھا۔سشمیتاسین نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’جس شخص نے بھی شادی ایجاد کی وہ کوئی بہت نامعقول انسان تھا۔ میں ’تم‘ سے محبت کرتی ہوں اور اس معاملے میں حکومت کو بھی ملوث کرنے جا رہی ہوں تاکہ تم مجھے چھوڑ کر نہ جا سکو۔‘‘سشمیتا سین نے تو ازراہِ مذاق یہ بات کہی لیکن انٹرنیٹ صارفین نے اسے سنجیدہ لے لیا اور اداکارہ کو کھری کھری سنانی شروع کر دیں۔ دیپالی داس نامی لڑکی نے کمنٹس میں لکھا کہ ’’شادی ذاتی پسند و ناپسند کا معاملہ ہے۔ آپ کو پسند ہے تو شادی کر لیں، نہیں پسند تو نہ کریں لیکن اپنی رائے کو دوسروں پر مسلط نہ کریں۔
وقت اشاعت : 01/02/2019 - 12:07:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :