امریکی گلوکار رچرڈ گیری 69 سال کی عمر میں دوسری بار والد بن گئے

رچرڈ گیری کے ہاں 19 سال کے وقفے کے بعد تیسری بیوی سے بچے کی پیدائش ہوئی ہے،میڈیا رپورٹ

جمعرات 14 فروری 2019 20:22

امریکی گلوکار رچرڈ گیری 69 سال کی عمر میں دوسری بار والد بن گئے
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) امریکی گلوکار رچرڈ گیری 69 سال کی عمر میں دوسری بار والد بن گئے ہیں ،رچرڈ گیری کے ہاں 19 سال کے وقفے کے بعد بچے کی پیدائش ہوئی ہے اس سے قبل ان کے ہاں 2000 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ مت مذہب پر یقین رکھنے والے امریکی گلوکار رچرڈ گیری 69 سال کی عمر میں دوسری بار والد بن گئے ہیں ،رچرڈ گیری کے ہاں 19 سال کے وقفے کے بعد بچے کی پیدائش ہوئی ہے اس سے قبل ان کے ہاں 2000 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

رچرڈ گیری کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ان کی تیسری اہلیہ 35 سالہ الینجندرا سلوا سے ہوئی جن سے انہوں نے اگست 2018 میں شادی کی تھی۔الیجندرا سلوا سے قبل رچرڈ گیری کی 2 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔رچرڈ گیری نے پہلی شادی 1991 میں سپر ماڈل کنڈی کرافورڈ سے کی تھی جو محض 4 سال تک ہی چل سکی۔

(جاری ہے)

ایوارڈ یافتہ اداکار رچرڈ گیری نے دوسری شادی اداکارہ کرے لوول سے کی جن سے انہیں 2000 میں بیٹا ہوا۔

رچرڈ گیری کی دوسری شادی بھی 2013 میں طلاق پر ختم ہوگئی جس کے بعد اداکار نے سپینش اداکارہ الیجندرا سلوا کیساتھ تعلقات استوار کئے۔ہالی ووڈ اداکار اور سپینش اداکارہ نے 5 سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد اگست 2018 میں شادی کی تھی، جہاں رچرڈ گیری کی یہ تیسری شادی تھی، وہیں الیجندرا سلوا کی بھی یہ دوسری شادی تھی اور اب دونوں دوسری مرتبہ والدین بنے ہیں۔

شادی کے ایک ماہ بعد ہی جوڑے نے اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ہیلو میگزین کے مطابق رچرڈ گیری نے اپنے بیٹے کا نام الیگزینڈر رکھا ہے۔رچرڈ گیری امریکی ریاست پنسلوانیا میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 1960 کے بعد اداکاری کی شروعات کی۔رچرڈ گیری اب تک 60 سے زائد فلموں اور متعدد ٹی وی ڈراموں میں کردار ادا کر چکے ہیں،شاندار اداکاری پر انہیں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔رچرڈ گیری مذہبی حوالے سے بدھ مت کے پیروکار ہیں، ابتدائی طور پر وہ میتھوڈسٹ مسیحی تھے۔متنازع مذہبی خیالات اور سیاسی نظریوں کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 14/02/2019 - 20:22:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :