امریکی گلوکار رچرڈ گیری 69 سال کی عمر میں دوسری بار والد بن گئے
رچرڈ گیری کے ہاں 19 سال کے وقفے کے بعد تیسری بیوی سے بچے کی پیدائش ہوئی ہے،میڈیا رپورٹ
جمعرات 14 فروری 2019 20:22
(جاری ہے)
ایوارڈ یافتہ اداکار رچرڈ گیری نے دوسری شادی اداکارہ کرے لوول سے کی جن سے انہیں 2000 میں بیٹا ہوا۔
رچرڈ گیری کی دوسری شادی بھی 2013 میں طلاق پر ختم ہوگئی جس کے بعد اداکار نے سپینش اداکارہ الیجندرا سلوا کیساتھ تعلقات استوار کئے۔ہالی ووڈ اداکار اور سپینش اداکارہ نے 5 سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد اگست 2018 میں شادی کی تھی، جہاں رچرڈ گیری کی یہ تیسری شادی تھی، وہیں الیجندرا سلوا کی بھی یہ دوسری شادی تھی اور اب دونوں دوسری مرتبہ والدین بنے ہیں۔شادی کے ایک ماہ بعد ہی جوڑے نے اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ہیلو میگزین کے مطابق رچرڈ گیری نے اپنے بیٹے کا نام الیگزینڈر رکھا ہے۔رچرڈ گیری امریکی ریاست پنسلوانیا میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 1960 کے بعد اداکاری کی شروعات کی۔رچرڈ گیری اب تک 60 سے زائد فلموں اور متعدد ٹی وی ڈراموں میں کردار ادا کر چکے ہیں،شاندار اداکاری پر انہیں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔رچرڈ گیری مذہبی حوالے سے بدھ مت کے پیروکار ہیں، ابتدائی طور پر وہ میتھوڈسٹ مسیحی تھے۔متنازع مذہبی خیالات اور سیاسی نظریوں کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.