فواد خان کی اپنی بیوی کے بالوں کو درست کر تے ہوئے ویڈیو وائرل

پیر 4 مارچ 2019 12:33

فواد خان کی اپنی بیوی کے بالوں کو درست کر تے ہوئے ویڈیو وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2019ء) پاکستان کے خوبصورت اداکار فواد خان کی شہرت سرحد پار بھی بے شمار ہے اور وہ کئی بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری جلوے دکھا چکے ہیں جس میں سب سے معروف فلم ان کی ’’ خوبصورت ‘‘ رہی ۔فواد خان نے صدف خان کے ساتھ 2005میں محبت کی شادی کی اور ان کے اب دو بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی تاہم اتنا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی دونوں کی محبت میں کمی نہیں آئی بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ رشتہ مزید مضبوط اور محبت بڑھتی ہی جارہی ہے ۔

فواد خان اکثر اوقات اپنی اہلیہ کے ساتھ محبت کا اعتراف کرتے رہتے ہیں تاہم اب ان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی عش عش کر اٹھا ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ فواد خان اپنی اہلیہ صدف سے گفتگو میں مصروف ہیں اور اس کے ساتھ ہیں وہ صدف کے بال بھی ٹھیک کر رہی ہیں ، صدف نے لال رنگ کا جوڑا پہن رکھا ہے جبکہ اداکار نے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں دنیا سے بے خبر ایک دوسرے سے بات چیت کر رہے ہیں اور عین اسی موقع پر ان کی یہ ویڈیو بھی بنا لی گئی جب فواد خان اپنی بیوی کے بالوں کو درست کر رہے تھے ۔’’ شوبز نیوز‘‘ نامی ٹویٹر پیج پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے اور اس کے ساتھ لکھا گیاہے کہ یہ ویڈیودراصل فواد خان کی بہن کی شادی کے موقع پر بنائی گئی تھی ۔
وقت اشاعت : 04/03/2019 - 12:33:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :