اچھی خان نے پنجابی فلم ’’ پیشی گجراں دی ‘‘ کی شوٹنگ مکمل کروا دی

جمعرات 14 مارچ 2019 14:26

اچھی خان نے پنجابی فلم ’’ پیشی گجراں دی ‘‘ کی شوٹنگ مکمل کروا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اچھی خان نے پنجابی فلم ’’ پیشی گجراں دی ‘‘ کی شوٹنگ مکمل کروا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہدایتکار مسعود بٹ کی فلم ’’پیشی گجراں دی ‘‘ میں اداکار اچھی خان پولیس افسر کا کردار ادا کررہے ہیں اور انہو ں نے فلم میں اپنے حصے کے تمام سین مکمل کروا دیئے ہیں جبکہ انکے ہمراہ فلم میں معمر رانا ، حیدر سلطان ، نواز خان ،شفقت چیمہ ،دعا قریشی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 14/03/2019 - 14:26:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :