میری پہلی ترجیح گلوکاری ہے ،اسی میں اپنا نام بنانے کی خواہشمند ہوں‘آئمہ بیگ

پلے بیک سنگر کے طور پر مجھے جو کامیابیاں ملی ہیں اسکا میں نے تصور بھی نہیں کیا تھا ‘ گلوکارہ

پیر 18 مارچ 2019 16:03

میری پہلی ترجیح گلوکاری ہے ،اسی میں اپنا نام بنانے کی خواہشمند ہوں‘آئمہ بیگ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ پلے بیک سنگر کے طور پر مجھے جو کامیابیاں ملی ہیں اس کا کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا ،گلوکاری کی وجہ سے عزت ملی اور یہی میری پہلی ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل کا کراچی میں انعقاد ہونا بہت خوش آئند ہے جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ کراچی کی روشنیاں بحال ہو گئی ہیں ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اداکاری کا شوق نہیں اور نہ ہی مجھے اداکاری آتی ہے مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں مستقبل میں بھی اداکاری نہیں کروں گی ۔ فی الوقت میری پہلی ترجیح گلوکاری ہے اور اسی میں اپنا نام بنانے کی خواہشمند ہوں۔آئمہ بیگ نے کہا کہ اتنی کم عمری میں پذیرائی ملنے سے حوصلہ بڑھا ہے اور میں مزید لگن اور محنت سے کام کر رہی ہوں۔
وقت اشاعت : 18/03/2019 - 16:03:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :