پاکستانی فلم ’’شیر دل‘ ‘رواں ماہ 22مارچ کو ریلیز ہو گی

فلم میں 1965 کی پاک بھارت جنگ کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے

منگل 19 مارچ 2019 12:21

پاکستانی فلم ’’شیر دل‘ ‘رواں ماہ 22مارچ کو ریلیز ہو گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی فلم’’ شیر دل‘‘رواں ماہ 22مارچ کو ریلیز ہو گی۔فلم میں میکال ذوالفقار اور ارمینا خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ ٹریلر کے اجرا کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں فنکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔2 منٹ 26 سیکنڈز دورانیے کے ٹریلر میں میکال ذوالفقار پاک فضائیہ کے پائلٹ کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریلر کی ابتدا چند سین دکھانے کے بعد جاندار ڈائیلاگ سے ہوتی ہے جس میں اداکارہ ثمینہ احمد کہتی ہیں کہ یہ وردی میں چلتے پھرتے لوگ عام سے دکھتے ہیں لیکن وقت آنے پر اپنا سب کچھ قربان کرنے پر راضی ہو جاتے ہیں‘۔ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ میکال ذوالفقار پاکستان ایئر فورس میں کمیشن ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور پھر جذبے کے لبریز ہوکر ایئر فورس اکیڈمی جوائن کرتے ہیں۔ ٹریلر میں بھارت کی روایتی جنگی سوچ کو دکھایا گیا ہے جسے ناکام بنانے کے لئے پاکستان ائیر فورس کے شاہین اپنی ماہرانہ صلاحیتوں سے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیتے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/03/2019 - 12:21:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :