اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ، اب ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں ‘اداکارہ نور

جو سکون ذکر خدا ہے وہ کسی اور چیز نہیں ،رمضان میں دین کے حوالے سے کسی شو کی پیشکش ہوئی تو ضرور حصہ لوں گی

ہفتہ 13 اپریل 2019 12:50

اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ، اب ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں ‘اداکارہ نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) نامور اداکارہ نور نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی زندگی میں ہی خدا سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگ لینی چاہیے ،جو سکون ذکر خدا ہے وہ کسی اور چیز نہیں ،رمضان المبارک میں دین کے حوالے سے کسی شو کی پیشکش ہوئی تو اس میں ضرور حصہ لوں گی ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں عورتوں کو بڑی عزت و احترام دیا گیا ہے ،یہ بات چودہ سو سال سے چلی آرہی ہے مگر ہمارے ہاں اس کے برعکس دیہی علاقوں میں عورت سے غلامانہ سلوک کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی زندگی میں ہی اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں کی معافی مانگ لینی چاہیے کیونکہ زندگی بڑی مختصر ہے ،پھر انسان کومہلت ملتی ہے کہ نہیں یہ کسی کو نہیں پتہ ۔میری خدا سے دعا ہے کہ وہ سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے ۔نور نے کہا کہ ہر انسان اپنی زندگی میں غلطیاں کرتا ہے مگر سمجھدار انسان وہی ہے جو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھے ، میں نے بھی اپنی زندگی میں بہت سی غلطیاں کیں اور اب آکر اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔مستقبل کے حوالے سے قدم بڑا سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں ، میں ایک پرسکون زندگی بسر کررہی ہوں ۔
وقت اشاعت : 13/04/2019 - 12:50:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :