شہنشاہِ ظرافت اداکار منور ظریف کی برسی 29اپریل کو منائی جائے گی
15سالہ فلمی کیریئر میں 321 فلموں میں کام کیا،مزاحیہ اداکاری کا انداز منفرد اور نرالا تھا
جمعہ 26 اپریل 2019 13:13
(جاری ہے)
منور ظریف جب اسکرین پر جلوہ گر ہوتے تو لوگ ان کی باتوں پر لوٹ پوٹ ہوتے دکھائی دیتے۔
ان کی مزاحیہ اداکاری کا انداز منفرد اور نرالا تھا جس کے باعث انہوں نے مزاحیہ اداکاری میں اپنا نام کمایا جسے آج بھی کسی نہ کسی شکل میں دورِ حاضر کے کامیڈین نقل کرتے نظر آتے ہیں۔بنارسی ٹھگ، جیرا بلیڈ، رنگیلا اور منور ظریف، نوکر ووہٹی دا، خوشیاں، شیدا پسٹل، چکر باز، میرا ناں پاٹے خاں، حکم دا غلام، نمک حرام، بندے دا پتر اور اج دا مہینوال ان کی ایسی ہی لاتعداد فلموں میں سے چند کے نام ہیں، ان کی آخری فلم لہودے رشتے تھی جو 1980ء میں ریلیز ہوئی تھی۔جبکہ 1973،1971اور 1975میں انہیں ’’عشق دیوانہ، بہارو پھول برسا اور زینت' میں بہترین مزاحیہ اداکاری پر نگار ایوارڈ دیئے گئے۔ان کے بعد کامیڈی فلموں کا ایک نیا دور شروع ہوا اور انہی کے قدم پر چل کر علی اعجاز، ننھا اور عمر شریف وغیرہ نے اسکرین پر کئی عرصے تک راج کیا۔رنگیلا اور منور ظریف کی فلمی جوڑی کو فلم کی کامیابی تصور کیا جاتا تھا۔منور ظریف ایک بہت باصلاحیت اداکار تھے، انہوں نے اپنی بے ساختہ اداکاری کی وجہ سے بہت جلد فلمی دنیا میں اپنا مقام بنالیا۔دیکھتے ہی دیکھتے وہ اردو اور پنجابی فلموں کی ضرورت بن گئے جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ اپنے 15 سالہ فلمی کریئر میں انہوں نے 321 فلموں میں کام کیا یعنی اوسطاً ہر سال ان کی21 فلمیں ریلیز ہوئیں۔منور ظریف 29اپریل 1976ء کو دنیا سے رخصت ہو گئے ۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Suzain Fatima
Firdous Jamal
Emily Mortimer
Ayub Khoso
Rubya Chaudhry
Victoria Justice
Sridevi
Charlie Hunnam
Shafqat Amanat Ali
Rachel McAdams
Neha kakkar
Javeria Abbasi
Showbiz News In Urdu
-
انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپینز کے کراچی میں طوفانی مقابلے
-
2001 کی ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہی:پریتی زنٹا
-
اداکارہ ریکھا نے ’’ہیرامنڈی‘‘ میں منیشا کوئرالہ کی اداکاری کو سراہا
-
میڈونا نے برازیل میں ’’مفت کنسرٹ‘‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اداکارابھیشیک ہائوس فل فرنچائز میں واپسی پر خوش
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی