کھانا پکانے میں مہارت حاصل ، سویٹ ڈش میں کوئی مجھ پر سبقت نہیں لیجا سکتا‘ فضاء علی

رمضان کے روزے رکھنے کے باوجود اپنی ڈائٹ کا بھرپور خیال رکھا ہے ‘ اداکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو

جمعرات 30 مئی 2019 12:40

کھانا پکانے میں مہارت حاصل ، سویٹ ڈش میں کوئی مجھ پر سبقت نہیں لیجا سکتا‘ فضاء علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2019ء) اداکارء فضاء علی نے کہا ہے کہ جب بھی موقع میسر آتا ہے کھانا بناتی ہوں اور مجھے اس میں مہارت حاصل ہے ،سویٹ ڈش میں کوئی مجھ پر سبقت نہیں لے جا سکتا ۔ایک انٹر ویو میں فضا ء علی نے کہا کہ میں نے رمضان کے پورے روزے رکھے ہیں اور اس کے باوجود اپنی ڈائٹ کا بھرپور خیال رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک میں اکثر لوگوں کا وزن بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سحری اور افطاری میں بے احتیاطی ہے ۔ فضاء علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے جب بھی موقع میسر آتا ہے میں کھانا بناتی ہوں اور مجھے کئی ڈشز بنانا آتی ہیں اور میرے ہاتھ میں لذت بھی ہے ۔ میں سمجھتی ہوں کی مجھے سویٹ ڈش بنانے میں خاص مہارت حاصل ہے اور میں کسی کو بھی چیلنج بھی کر سکتی ہوں ۔

وقت اشاعت : 30/05/2019 - 12:40:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :