اپنے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران حقیقی طور پر ’’پرواز کا خوف ‘‘ محسوس ہوا، جینیفر اینسٹن

پیر 3 جون 2019 14:26

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2019ء) ہالی وڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن نے کہا ہے کہ میکسیکو میں اپنی 50ویں سالگرہ پر جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران حقیقی طور پر ’’پرواز کا خوف ‘‘محسوس ہوا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق جینیفر اینسٹن نے ایک ٹاک شو میں میکسیکو میں اپنی 50ویں سالگرہ پر جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ریاست ایریزونا میں گرینڈ کینین سے گزرتے ہوئے جو آواز آتی ہے ہم نے کچھ ایسی ہی آواز سنی جب کوئی کار کسی گڑھے سے گزرتی ہے اس وقت بہت شو ر تھا اور رن وے پر ہمیں ’’سب ٹھیک ہے ‘‘ کی رپورٹ دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب جہاز نے اڑان بھری تو 2گھنٹے میں ایک فضائی میزبان میرے پاس آئی اس نے کہا کہ پائلٹ مجھ سے ملنا چاہتا ہے لیکن میں نے اپنے ایک دوست کو بھیجا کیونکہ اس وقت مجھے حقیقی طور پر ’’پرواز کا خوف‘‘ محسوس ہوا۔
وقت اشاعت : 03/06/2019 - 14:26:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :