بلیو جینز‘ کی جدید ڈیزائن تیار کرنے والی ڈزائنر، اداکارہ، آرٹسٹ، کاروباری شخصیت اور سماجی رہنما گلوریا وینڈر بلٹ 95 سال کی عمر میں چل بسیں

منگل 18 جون 2019 22:16

بلیو جینز‘ کی جدید ڈیزائن تیار کرنے والی ڈزائنر، اداکارہ، آرٹسٹ، کاروباری شخصیت اور سماجی رہنما گلوریا وینڈر بلٹ 95 سال کی عمر میں چل بسیں
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) دنیا کے تمام ممالک کے نوجوان مرد و خواتین میں یکساں طور پر مقبول ’بلیو جینز‘ کی جدید ڈیزائن تیار کرنے والی ڈزائنر، اداکارہ، آرٹسٹ، کاروباری شخصیت اور سماجی رہنما گلوریا وینڈر بلٹ 95 سال کی عمر میں چل بسیں۔گلوریا وینڈر بلٹ کو اپنے بچپن میں دنیا کی امیر ترین مگر غریب چھوٹی بچی کے طور پر جانا جاتا تھا۔

یہ وہ زمانہ تھا جب ان کے ارب پتی والد رگنالڈ کلے پول وینڈر بلٹ 1925 میں چل بسے تھے اور ننھی گلوریا وینڈر بلٹ کی مالکی کے لیے ان کی والدہ اور پپھو میں قانونی جنگ شروع ہوئی۔یہ قانونی جنگ صرف ننھی گلوریا وینڈر بلٹ کی مالکی کے لیے نہیں تھی بلکہ اس جنگ کا اصل مقصد اس ننھی بچی کے لیے والد کی جانب سے چھوڑی گئی اربوں روپے کی دولت تھی۔

(جاری ہے)

ننھی گلوریا وینڈر بلٹ کی والدہ اور پپھو کے درمیان چلنے والی قانونی جنگ کے دوران امریکی میڈیا نے اس وقت انہیں دنیا کی امیر ترین مگر غریب چھوٹی بچی قرار دیا تھا۔

گلوریا وینڈر بلٹ پیشہ ورانہ زندگی شروع کرنے سے قبل ہی انتہائی کم عمر میں اس وقت کروڑ پتی بنی تھیں جب ان کے والد کی جانب سے چھوڑی گئی دولت انہیں 17 برس کی عمر سے قبل ملی۔کم عمری میں ہی دولت مند ہونے کے باوجود گلوریا وینڈر بلٹ نے خود کو نوکری پیشہ خاتون کے طور پر منوایا اور انہوں نے محض 21 برس کی عمر میں بطور ا?رٹسٹ کیریئر کا ا?غاز کیا۔

1950 کے بعد گلوریا وینڈر بلٹ نے ابتدائی طور پر بطور ا?رٹسٹ اور بعد ازاں بطور اداکارہ کیریئر کا ا?غاز کیا اور جلد ہی وہ انڈسٹری کی جانی پہنچانی شخصیت بن گئیں۔گلوریا وینڈر بلٹ نے 1970 کے فیشن ڈزائنر کے طور پر کام شروع کیا اور انہوں نے جدید بلیو جینز کی ڈزائن تیار کی جو جلد دنیا بھر میں یکساں مقبول ہوگئی۔گلوریا وینڈر بلٹ کی ڈزائن کردہ جدید بلیو جینز نے جلد ہی اربوں روپے کی کمائی کی اور انہوں نے جینز کے جیکٹ، خواتین کے لیے بلاؤز اور زیر جامہ بھی متعارف کرائے۔
وقت اشاعت : 18/06/2019 - 22:16:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :