عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی بڑے گلوکار ہیں، ان سے کوئی موازنہ نہیں‘ شفاعت علی روکھڑی

اپنے والد کی وجہ سے گلوکاری کاشوق پیدا ہوا ، محکمہ پولیس سے وابستگی کے باوجود انہیں موسیقی سے بیحد لگائو تھا

جمعہ 12 جولائی 2019 12:42

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی بڑے گلوکار ہیں، ان سے کوئی موازنہ نہیں‘ شفاعت علی روکھڑی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) گلوکار شفاعت علی روکھڑ ی نے کہا ہے کہ اپنے والد کی وجہ سے گلوکاری کاشوق پیدا ہوا ، والد محکمہ پولیس سے وابستہ تھے لیکن ان کا موسیقی سے بے حد لگائو تھا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ والد کے انتقال کے بعد باقاعدہ گلوکاری شروع کر دی ۔ میں زیادہ تر لائیو میوزیکل شوز میں پرفارم کرتا ہوں اور اس سے مطمئن ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میرا بنیادی تعلق میانوالی سے ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی بڑے گلوکار ہیں اور میرا ان سے موازنہ کسی طرح بھی درست نہیں ۔

وقت اشاعت : 12/07/2019 - 12:42:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :