نئے آنے والے فنکاروں کو سٹیج پر بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ،صائمہ خان

اپنے کیرئیر میں بے پناہ کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں سب سے زیادہ سٹیج پر کام کیا ہے۔گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 17 جولائی 2019 21:28

نئے آنے والے فنکاروں کو سٹیج پر بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ،صائمہ خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) شوبز کی دنیا میں سٹیج ایک بہت بڑی اکیڈمی ہے یہاں نئے آنے والے فنکاروں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ صائمہ خان نے گزشتہ روز ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنے کیرئیر میں بے پناہ کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں سب سے زیادہ سٹیج پر کام کیا ہے اور سٹیج پر کام کی وجہ سے موجودہ مقام پر ہوں ،صائمہ خان نے مزید کہا کہ محنت اور لگن سے کام کرنے سے ہر وہ کامیابی ملتی ہے جس کی خواہش کی جائے اور میں نے جو مقام حاصل کر نا چاہا اس سے زیادہ عزت شہرت ملی ہے۔

وقت اشاعت : 17/07/2019 - 21:28:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :