علی رحمان خان نے فلم ’’ہیر مان جا‘‘ کے ٹائٹل سانگ کا پوسٹر شیئر کر دیا

جمعرات 25 جولائی 2019 12:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2019ء) پاکستانی اداکار علی رحمان خان نے فلم ’’ہیر مان جا‘‘ کے ٹائٹل سانگ کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

علی رحمان خان نے فلم ’’ہیر مان جا‘‘ کے ٹائٹل سانگ کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گانا آج ریلیز کیا جائے گا جس میں سہارا یو کے نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے،جس کی موسیقی وی میوزک نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کے بول سنی بی نے لکھے ہیں، فلم کی کاسٹ میںحریم فاروق، علی رحمان خان، فیضان شیخ، میکال ذوالفقار، شاز علی خان، آمنہ شیخ، عابد علی ، علی کاظمی اور احمد علی اکبر شامل ہیں۔ فلم عید الضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 25/07/2019 - 12:36:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :