’’طیفا ان ٹربل‘‘ جیکی چن ایکشن فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے لئے نامزد، تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری

پیر 29 جولائی 2019 11:55

’’طیفا ان ٹربل‘‘ جیکی چن ایکشن فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے لئے نامزد، تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2019ء) گلوکار و اداکار علی ظفر کی کامیڈی و ایکشن فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ جیکی چن ایکشن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے لئے نامزد کی گئی ہے۔حامد میر نے ٹویٹر پر علی ظفر کو مبارک باد پیش کی جس پر علی ظفر نے شکریہ ادا کیا۔ فلم طیفا ان ٹربل میں علی ظفر اور مایا علی نے مرکزی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کے لئے نہ صرف ان کی فلم کا انتخاب کیا گیا ہے بلکہ فلم کے ہدایت کار احسن رحیم، بہترین ایکشن ہدایت کاراوربہترین ایکشن ہیرو کے طور پر انہیں بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ فلم فیسٹیول میں چین اور بیرون ممالک کی ایکشن فلموں کی نمائش ہورہی ہے اور دنیا بھر سے بہترین فلم سازوں اور فلموں کو ’’آئرن مین ایوارڈز‘‘سے نوازا جارہا ہے۔
وقت اشاعت : 29/07/2019 - 11:55:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :