ماہرہ خان نے فلم سپر سٹار کے گانے ’’دھڑک بھڑک‘‘ میں کبریٰ خان اور بلال اشرف کی پرفارمنس کو بہترین قرار دے دیا

پیر 29 جولائی 2019 13:46

ماہرہ خان نے فلم سپر سٹار کے گانے ’’دھڑک بھڑک‘‘ میں کبریٰ خان اور بلال اشرف کی پرفارمنس کو بہترین قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2019ء) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فلم سپر سٹار کے گانے ’’دھڑک بھڑک‘‘ میں کبریٰ خان اور بلال اشرف کی پرفارمنس کو بہترین قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر کبریٰ خان اور بلال اشرف کی گانے دھڑک بھڑک کے ایک منظر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی پرفارمنس کمال کی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں بلال اشرف، ماہرہ خان، ندیم بیگ، جاوید شیخ، مرینہ خان، اسماء عباس، سیف حسن، علیزے شاہ، علی کاظمی اور وقار شامل ہیں۔فلم میں مختصر کردار کبریٰ خان، ہانیہ عامر، عثمان خالد بٹ ، مانی، سائرہ شہروز، فہیم برنی اور عدنان شاہ ٹیپو ادا کریں گے۔ فلم کے ہدایت کار محمد احتشام الدین ہیں۔ فلم عید الضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 29/07/2019 - 13:46:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :