ویڈیوز کے ساتھ ساتھ فلاحی کام کرنے کی خواہش بھی ہے، شاہ ویر جعفری

پیر 29 جولائی 2019 14:59

ویڈیوز کے ساتھ ساتھ فلاحی کام کرنے کی خواہش بھی ہے، شاہ ویر جعفری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2019ء) پاکستانی یو ٹیوبر شاہ ویر جعفری نے کہا ہے کہ وہ اپنی ویڈیوز کے ساتھ ساتھ فلاحی کام کرنے کے خواہش مند بھی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی شو پر گفتگو کرتے ہوئے یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے کہاکہ وہ اپنی مزاحیہ ویڈیوز کے ساتھ ساتھ فلا حی کام کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں اور انہوں نے اس کا آغاز بھی کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی فلاحی مہم ایسے بچوں کے لئے ہے جو اس وقت تعلیم سے محروم ہیں یا اپنی فیس ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے سکول چھوڑ چکے ہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس مہم میں بیرون ممالک میں مقیم ان کے دوست اور رشتے دار بہت مدد کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/07/2019 - 14:59:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :