شاہ رخ خان مقبولیت میں کمی سے پریشان

اتوار 20 جنوری 2013 13:47

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20جنوری۔2013ء) بالی وڈ کنگ خان شاہ رخ نے تسلیم کیا ہے کہ لوگوں میں ان کی کشش ختم ہوتی جارہی ہے اور وہ اس تبدیلی کو قبول کرتے ہوئے اپنی شخصیت میں تبدیلی لانے کیلئے تیار ہیں۔اپنی فلم چنائی ایکسپریس کی پہلی جھلک کی رونمائی کے موقع پر شاہ رخ خان نے کہا کہ اب بہت کم تعداد میں لوگ موجودہ فلموں میں ان کے کام کو سراہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان کے بقول کچھ لوگ ان کے کام کو پسند کرتے ہیں اور بہت کم میری شخصیت کو پسند اور سراہتے ہیں، تاہم میں اس چیز سے خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ عہد کی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ چنائی ایکسپریس میں اپنے لک میں تجربات کررہے ہیں، اور کسی نئی چیز کا خیال جوش تو بھر دیتا ہے مگر کنگ خان کا انداز گم ہوجاتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ اس فلم میں روہت سیٹھی نے بہت اچھا کام کیا ہے، میں نے ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا وقت گزارا ہے۔
وقت اشاعت : 20/01/2013 - 13:47:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :