سوشل میڈیا پر جعلی اکاوئنٹس اسٹیج کی اداکارہ ستارہ بیگ کیلئے درد سر بن گئے

اداکارہ نے کارروائی کے لئے ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

منگل 20 اگست 2019 12:48

سوشل میڈیا پر جعلی اکاوئنٹس اسٹیج کی اداکارہ ستارہ بیگ کیلئے درد سر بن گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) سوشل میڈیا پر جعلی اکاوئنٹس اسٹیج کی اداکارہ ستارہ بیگ کے لئے درد سر بن گئے ، اداکارہ نے کارروائی کے لئے ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ستارہ بیگ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے نام سے سوشل میڈیا پر درجنوں جعلی اکائونٹس ہیں جن کے ذریعے میرے پرستاروں سے رابطہ کیا جاتا ہے اور بعض اوقات میری جعلی تصاویر بھی شیئر کی جاتی ہیں ۔ستارہ بیگ نے کہا کہ جعلی اکائونٹس کے حوالے سے اپنے وکیل سے مشاورت کی ہے اور جعلسازوں کے خلاف جلد باضابطہ ایف آئی اے کو درخواست دی جائے گی ۔

وقت اشاعت : 20/08/2019 - 12:48:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :