ٹیلر سوئفٹ کی نئے البم کی ویڈیو لیک ہوگئی

جمعہ 23 اگست 2019 20:50

ٹیلر سوئفٹ کی نئے البم کی ویڈیو لیک ہوگئی
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نئے البم ’لوًر‘ کی ویڈیو ریلیز ہونے سیقبل لیک ہوگئی، البم 23 اگست کو ریلیز ہونا تھا۔ اس سے قبل بھی ٹیلر سوئفٹ کے دو البمز کی ویڈیو اِسی طرح لیک ہوئی تھیں، جن میں ’ریپیوٹیشن‘ اور ’ 1989 ‘ البمز شامل تھے۔ جس روز گلوکارہ کے البمز ریلیز ہونے تھے اٴْسی روز ریلیز سے کچھ دیر قبل ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر ہونے لگیں۔

(جاری ہے)

اب ٹیلر سوئفٹ کے نئے البم ’لور‘ کے ساتھ بھی وہ ہی سب ہوا جو اٴْن کے گزشتہ دو البمز کے ساتھ ہوا تھا، البم ’لور‘کے 18 ٹریکز کی ویڈیوز ریلیز ہونے سے ایک روز قبل ہی اپ لوڈ کردی گئی، اس کے بعد ٹیلر سوئفٹ کے مداحوں میں ہل چل مچ گئی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر مطالبہ کیا ہے کہ البم ریلیز ہونے سے قبل’لور‘ سے متعلق کسی بھی لنک کو شیئر نہیں کریں۔
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 20:50:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :