لیجنڈ کامیڈین منور ظریف مرحوم کے صاحبزادے فیصل منور ظریف لاہور میں سپرد خاک

فیصل منورظریف مراکش میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے ،ڈیفنس میں سپرد خاک کر دیاگیا

پیر 2 ستمبر 2019 19:00

لیجنڈ کامیڈین منور ظریف مرحوم کے صاحبزادے فیصل منور ظریف لاہور میں سپرد خاک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ کامیڈین منور ظریف مرحوم کے صاحبزادے فیصل منور ظریف کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا ،فیصل منورظریف مراکش میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے اور ان کی میت وطن واپس لانے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

فیصل منور ظریف کی میت گھر پہنچنے پر اہل خانہ اور عزیز و قارب دھاڑیں مار مار کرروتے رہے ۔

فیصل منور ظریف کی نماز جنازہ مسجد چوک ڈیفنس لاہور میں ادا کی گئی جس میں قریبی عزیز واقارب تاہم فنکاروںکی جانب سے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا گیااور عرفان کھوسٹ اور اچھی خان کے علاوہ کسی ناموراداکار نے شرکت نہ کی ۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کوڈیفنس فیز 7 کے قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیا۔
وقت اشاعت : 02/09/2019 - 19:00:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :