اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر وینا ملک کا ردعمل

جنگ بندی سے اسرائیلی دہشتگرد فورسز کے کئے گئے جنگی جرائم کی تحقیقات کا راستہ آسان ہونا چاہئے

جمعہ 21 مئی 2021 13:08

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر وینا ملک کا ردعمل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء) پاکستان کی اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ جنگ بندی سے اسرائیلی دہشتگرد فورسز کے کئے گئے جنگی جرائم کی تحقیقات کا راستہ آسان ہونا چاہئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک نے لکھا کہ دنیا کسی غیرقانونی ڈیل کو آگے نہیں چلنے دے گی۔

(جاری ہے)

ورنہ یہ اگلی ہونے والی دہشتگردی میں اضافے کے درمیان صرف ایک وقفہ ہوگا۔

وینا ملک نے اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اور امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو کی بھی تعریف کی۔واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی کابینہ نے امریکا کے شدید دبائو کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا فیصلہ کیا۔جس کے بعدحماس نے بھی جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کردی۔
وقت اشاعت : 21/05/2021 - 13:08:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :