فلم’’عشق میراانمول‘‘کی عکسبندی کا آغازکل سے دوبارہ کیا جائے گا

فلم کی عکسبندی محرم الحرام کے احترام میں روک دی گئی تھی،نوجوان پروڈیوسرنعیم خان کی گفتگو

بدھ 11 ستمبر 2019 13:14

فلم’’عشق میراانمول‘‘کی عکسبندی کا آغازکل سے دوبارہ کیا جائے گا
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان پروڈیوسرنعیم خان کی نئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘کی عکسبندی کا آغاز کل سے دوبارہ کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق ماہیہ پروڈکشن کے بینرتلے بننے والی نئی پنجابی فلم کی عکسبندی محرم الحرام کے احترام میں روک دی گئی تھی،اب فلم کی عکسبندی کاآغازکل سے دوبارہ اداکارہ صائم علی اورصفدرماہی پر فلمائے گئے ایک گیت سے کیا جائے گا،فلم کے مصنف وہدایئتکارباسوچودھری ہیں،فلم کے لئے گیت اکرم خیال نے لکھے ہیں ،گیتوں کی خوبصورت دھنیں میوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن نے بنائی ہیں،جبکہ ان گیتوں پرگلوکارہ سائرہ نسیم اورصفدرماہی نے اپنی خوبصورت آوازکا جادوجگایا ہے۔
وقت اشاعت : 11/09/2019 - 13:14:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :