شہرت اور دولت کے بل بوتے پر کبھی بھی تکبر نہیں کیا ‘ مائرہ خان

فلموں ، ڈراموں کے ابتدائیہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا پیغام دیا جائے ‘ انٹرویو میں گفتگو

ہفتہ 14 ستمبر 2019 13:16

شہرت اور دولت کے بل بوتے پر کبھی بھی تکبر نہیں کیا ‘ مائرہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ شہرت اور دولت عارضی چیز یں ہیں اس لئے میں نے ان کے بل بوتے پر کبھی بھی تکبر نہیں کیا ،انسان کا کردار ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور اس کا اچھا عمل اسکے ساتھ جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں بے شمار کامیابیاں کی بدولت ملنے والی شہرت کے باوجود آج بھی سب سے عاجزی اور انکساری سے ملتی ہوں ۔جونیئرز پر اپنے سٹار ہونے کا رعب جھاڑنے کی بجائے ان کی رہنمائی کرتی ہوں کیونکہ میں بھی کبھی اس مرحلے سے گزر چکی ہوں۔مائرہ خان نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ فلموں اور ڈراموں کے ابتدائیہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا پیغام دیا جائے ۔

وقت اشاعت : 14/09/2019 - 13:16:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :