مجھے اپنے بیٹے لکی میں مستقبل کے بڑے گلوکار کی جھلک نظر آتی ہے ‘شبنم مجید

میری کوشش ہے جو کچھ بھی سیکھوں اسے آگے منتقل کروں ‘ گلوکارہ کی خصوصی گفتگو

پیر 16 ستمبر 2019 12:43

مجھے اپنے بیٹے لکی میں مستقبل کے بڑے گلوکار کی جھلک نظر آتی ہے ‘شبنم مجید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) گلوکارہ شبنم مجید نے کہاہے کہ موسیقی ہی میرا اوڑھنا بچھونا ہے ، جب سے موسیقی کی دنیا میں آئی ہوں اسی پر فوکس کیا ہے اور میری کوشش ہے کہ جو کچھ بھی سیکھوں اسے آگے منتقل کروں ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبنم مجید نے کہا کہ میرے سسرال بھی موسیقی گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور ہر فرد اپنے فن میں ایک دوسرے سے بڑھ کر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے لکی میں مستقبل کے بڑے گلوکار کی جھلک نظر آتی ہے کیونکہ وہ اس عمر میں ہی موسیقی میں خصوصی دلچسپی لیتا ہے اور اس نے کئی پرو گراموں میں پرفارمنس دے کر ناموراساتذہ سے داد وصول کی ہے ۔

وقت اشاعت : 16/09/2019 - 12:43:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :