پاکستان اپنی ثقافت اور فنون کی وجہ سے منفرد مقام رکھتا ہے،صفیہ بٹ

ہماری شوبز انڈسٹری آج بھی سے سے آگے ہے جو ٹیلنٹ پاکستان میں ہے اور کہیں بھی نہیں

پیر 16 ستمبر 2019 17:34

پاکستان اپنی ثقافت اور فنون کی وجہ سے منفرد مقام رکھتا ہے،صفیہ بٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) پاکستانی فنکار دیار غیرمیں جا کر بھی اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں ہمارے ملک کے فنکاروں نے اپنے فن کی بدولت جس طرح سے پاکستان کا نام دنیا بھرمیں روشن کیااس پر پوری قوم کو فخر کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار ماڈل و اداکارہ صفیہ بٹ نے کیا ،انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی پہچان اس کے فنون لطیفہ اورثقافت ہوتے اور ہمارا پیارا ملک پاکستان اپنی ثقافت اور فنون کی وجہ سے منفرد مقام رکھتا ہے ،صفیہ بٹ نے مزید کہا کہ ہماری شوبز انڈسٹری آج بھی سے سے آگے ہے جو ٹیلنٹ پاکستان میں ہے وہ اور کہیں بھی نہیں۔
وقت اشاعت : 16/09/2019 - 17:34:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :