کتابیں پڑھنا اور بطور تحفہ دینا پسندکرتا ہوں، سرمد کھوسٹ

جمعہ 20 ستمبر 2019 10:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) اداکار سرمد کھوسٹ نے کہا کہ ان کو کتابیں پڑھنے کا بہت شوق ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ کتابیں پڑھنا پسند کرتے ہیں اور بطور تحفہ بھی کتابیں دینا پسند کرتے ہیں۔ اکی سوال ان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ ہمسفر نے میرا اس ایمان کا مضبوط کیا کہ اگر آپ کی نیت اچھی ہو تو چیزیں خود بخود اچھی ہوجاتی ہیں اور ہمسفر جیسا ڈرامہ دوبارہ نہیںبن سکتا۔

(جاری ہے)

ڈرامہ ’’شہرذات ‘‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامہ کے لئے مومنہ درید نے انہیں قائل کیا وہ اس کے سکرپٹ سے زیادہ خوش نہیں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم ’’منٹو‘‘ کے لئے پہلی چوائس فہدمصطفی تھی لیکن میں اس کے لئے خود غرض ہو گیا اور خود کو ’’منٹو‘‘ کردار کے لئے پیش کیا۔ یاد رہے سرمد کھوسٹ کی نئی فلم ’’کملی‘‘ رواں سال ریلیز کی جائے گی جس میں اداکارہ صبا قمر مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
وقت اشاعت : 20/09/2019 - 10:55:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :