گلوکار و اداکار علی ظفر پر ہراسگی کا جھوٹا الزام عائد کرنے والی لڑکی صوفیا نے سرعام معافی مانگ لی

علی ظفر پر جھوٹا الزام لگایا تاہم میں ان سے معافی مانگتی ہوں، مجھے ایک لڑکی کی جانب سے گمراہ کیا تھا: صوفیا کا موقف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 23 ستمبر 2019 19:49

گلوکار و اداکار علی ظفر پر ہراسگی کا جھوٹا الزام عائد کرنے والی لڑکی صوفیا نے سرعام معافی مانگ لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2019ء) گلوکار و اداکار علی ظفر پر ہراسگی کا جھوٹا الزام عائد کرنے والی لڑکی صوفیا نے سرعام معافی مانگ لی ہے۔ صوفیا نے کہا ہے کہ اس نے علی ظفر پر جھوٹا الزام لگایا تاہم وہ اب ان سے معافی مانگتی ہے، اس نے کہا کہ اسے ایک لڑکی کی جانب سے گمراہ کیا تھا۔ ٹویٹر صارف صوفیا نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے علی ظفر سے سرعام معافی مانگ لی ہے۔

کا اپنے اعترافی بیان میں کہنا تھا کہ مجھے ایک لڑکی کی جانب سے گمراہ کیا گیا ۔ یاد رہے کہ صوفیا نامی خاتون نے گزشتہ برس میشاء شفیع کے ٹویٹ کے چند گھنٹے بعد ہی علی ظفر پر امریکہ میں ایک خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس الزام کی تردید اس وقت شوکت خانم کی نمائندہ نے کی تھی جو کہ علی کے ساتھ امریکہ میں ہپستال کے اس فنڈ ریزنگ تقریب میں موجود تھیں۔

(جاری ہے)

اس تردید کے بعد صوفیا نے اپنا ٹویٹر اکاونٹ ڈی ایکٹویٹ کر دیا تھا۔ گزشتہ روز صوفیا نے اپنا ٹویٹڑ اکاونٹ دوبارہ بحال کر کے علی ظفر سے معافی مانگ لی ہے۔ دوسری جانب گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان عدالتی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے۔ میشا شفیع نے علی ظفر پر 200 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیاہے۔گلوکارہ میشا شفیع نے درخواست میں موف اختیار کیا کہ علی ظفر نے میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات لگائے، ادکار علی ظفر کے جھوٹے الزامات سے شہرت کو نقصان پہنچا، علی ظفر نے کہا کہ میشا نے کینڈین نیشنیلٹی حاصل کرنے کے لیے جھوٹا الزام عائد کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ علی ظفر نے میڈیا پر بیان دیا کہ میں ایک شریف شہری ہوں اور میشا شفیع جھوٹی خاتون ہے، الزام لگایا کہ میں قانون اور عدالت کا احترام کرتا ہوں میشا شفیع قانون اور عدالت کو نہیں مان رہی، علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع نے پیسوں اور لالچ میں آکر جنسی ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ علی ظفر کو 200 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔
وقت اشاعت : 23/09/2019 - 19:49:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :