- Home
- شوبز
- فلمسٹار شان کے والد اور معروف فلم ساز ، مصنف وہدایت کار ریاض شاہد کی 47ویں برسی کل منائی جائیگی
فلمسٹار شان کے والد اور معروف فلم ساز ، مصنف وہدایت کار ریاض شاہد کی 47ویں برسی کل منائی جائیگی
پیر 30 ستمبر 2019 14:24
(جاری ہے)
1962ء میں فلم سسرال کی کامیابی سے وہ رائٹر ، فلم ساز ، ہدایتکار کے طورپر بھی ابھرے ۔
1963ء میں شکوہ، 1964ء میں خاموش رہو ،1965ء پنجابی فلم اللہ دتہ ، نظام لاہور نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ۔ ریاض شاہد کی نیلو سے ملاقات فلم اللہ دتہ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جس کے بعد انہوںنے ایک دوسرے کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شادی کر لی ۔فلم ساز ریاض شاہد اور نیلو کے بطن سے ان کی ایک بیٹی زرقا اور دو بیٹے سروش اور شان پیدا ہوئے ۔ ریاض شاہد نے 1966ء میں بدنام ، مجبور باغی سردار ، جواب دو کے نام سے فلمیں لکھیں جو انتہائی کامیاب رہیں ۔ گنہگار ، ماں باپ ، زرقا، غرناطہ، یہ امن،بہشت ، حیدر علی ، فرنگی سمیت دیگر درجنوں کامیاب فلموں نے ریاض شاہد کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔ ان کی ایک ایک فلم نے بیک وقت 8،8ایوارڈ جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کی ۔ ریاض شاہد یکم اکتوبر 1972ء کوبلڈ کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہونے کے بعد اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔ مرحوم کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Loan Chabanol
Joseph Mazzello
Pauley Perrette
Noor Jehan
Sarmad Sultan Khoosat
Urwa Hocane
hajra yamin
Shia LaBeouf
Ronda Rousey
Dove Cameron
Adnan Malik
Beenish Chohan
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ