ہالی ووڈ فلم \'\'فاسٹ اینڈ فیوریس6\'\' کا ٹریلر جاری

پیر 18 فروری 2013 13:34

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 18فروری 2013ء) کاروں کی ریس اور ایکشن سے بھرپور ریس کے شوقین تیار ہو جائیں، فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی چھٹی فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔فلم میں ون ڈیزل، پال واکر، دی راک، مشیل روڈرِگز اور جورڈانا بریوسٹر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بار خطرناک کرائے کے قاتلوں کے ایک گروہ کو روکنے کے لئے راک کو ایک بار پھر ڈیزل اور واکر کی مدد کی ضرورت پڑتی ہے۔اس گروہ کے ارکان زبردست ڈرائیور ہیں اور بارہ ملکوں میں سرگرم ہیں۔انہیں روکنے کے لئے لندن میں ایک ریس کا انتظام کیا جاتا ہے۔اس ریس کا کیا انجام ہوا یہ تو فلم دیکھ کر ہی علم ہو گا جو رواں سال بائیس مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/02/2013 - 13:34:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :