- Home
- شوبز
- پاکستان میں بہترین فلمیں بن رہی ہیں جو عوام میں بے حد مقبول ہو رہی ہیں،پاکستان فلم انڈسٹری میں ..
پاکستان میں بہترین فلمیں بن رہی ہیں جو عوام میں بے حد مقبول ہو رہی ہیں،پاکستان فلم انڈسٹری میں نئے لوگوں کے آنے سے اچھی اور معیاری فلمیں بننا شروع ہوئی ہیں،
جنہیں فیملیز کے ساتھ سینما گھروں میں دیکھا جا سکتا ہے، فیملیز نے ایک بار پھر سینما گھروں کا رخ کیا ہے
پیر 21 اکتوبر 2019 17:35
(جاری ہے)
اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور، ’’خدا کیلئے‘‘ اور ’’بول‘‘ کے بعد ’’پنجاب نہیں جائوں گی‘‘، تیرے بن، ’کیک‘ ’پرچی‘ اور ’طیفا ان ٹربل‘ عوام میں بے حد مقبول ہوئیں۔
فلم ’یلغار‘ کو بھی شائقین نے بے حد پسند کیا۔اس دوران کچھ فلمیں فلاپ بھی ہوئیں۔ ان میں سید نور کی فلم موٹر سائیکل گرل، چھپن چھپائی، چین آئے نہ، بالوماہی اور چلے تھے ساتھ شامل ہیں۔ ساحر لودھی کی فلم ’’راستہ‘‘ بھی بری طرح فلاپ ہوئی۔ پاکستان کے باصلاحیت اداکارعثمان خالدبٹ، عینی جعفری اور صدف کنول جیسی بڑی کاسٹ پر مشتمل فلم ’بالوماہی‘ کا ٹریلر اور گانے شائقین میں بے حد مقبول ہوئے تاہم فلم بری طرح فلاپ ہوئی لیکن اس کے باوجود یہ سفر رکا نہیں۔اور اس شعبے میں بہت عمدہ کام ہوا۔ حکومتی سطح پر بھی انڈسٹری کی بحالی کے لئے اقدامات کئے گئے۔تاہم اس انڈسٹری سے وابستہ پرانے اور نئے لوگوں نے اس سلسلہ میں بھرپور کردار ادا کیا۔ اب کی بار ایک بات بہت ہی اچھی رہی کہ فلم کے فنکار ڈراموں میں اور ڈراموں کے فنکار فلم میں نظر آنے لگے۔ ڈرامہ سے وابستہ ہدایتکار اور مصنف بھی فلم انڈسٹری کی طرف راغب ہوئے اور انہوں نے بہت ہی اچھی فلمیں تخلیق کئیں۔ امید کی جاری ہے کہ رواں سال کے اختتام تک پاکستان میں شائقین فلم کو مزید اچھی اور معیاری فلمیں دیکھنے کو ملیں گی اور بہت جلد پاکستان فلم انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Patrick Schwarzenegger
Sadaf Fawad Khan
Audrey Hepburn
Harshdeep Kaur
Kara Hayward
paris jackson
Sahira Kazmi
Neil Nitin Mukesh
Beenish Chohan
Jackie Shroff
Jamie Dornan
Megan Fox
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ