عمران خان آج مکافات عمل کا شکار ہیں،انہیں آج بڑے دھرنے کا سامنا ہے‘ سارہ ارشد

ْ حالات کیوجہ سے گلوکاروں کے پاس کوئی کام نہیں جسکی ذمہ دار حکومت ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

پیر 4 نومبر 2019 11:32

عمران خان آج مکافات عمل کا شکار ہیں،انہیں آج بڑے دھرنے کا سامنا ہے‘ سارہ ارشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2019ء) گلوکارہ سارہ ارشد نے کہا ہے کہ عمران خان آج مکافات عمل کا شکار ہیں، کل تحریک انصاف نے بھی کسی حکومت کے خلاف دھرنا دیا تھا اور آج انہیں اس سے بڑے دھرنے کا سامناہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سارہ ارشد نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں غریب کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے ، دو وقت کی روٹی کھانے والے آج ایک وقت کی روٹی کوترس رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز سمیت ہر شعبے کا براحال ہے ،موجودہ حکومت نے فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا ۔ حالات کی وجہ سے گلوکاروں کے پاس کوئی کام نہیں اور اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔

وقت اشاعت : 04/11/2019 - 11:32:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :