میری بنیاد ہی ٹی وی ہے ، کبھی چھوٹی سکرین پر کام کرنے سے انکار نہیں کیا ‘ جاوید شیخ

آج پی ٹی وی کی حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ،پروڈیوسرز کی کارکردگی کا نوٹس لیا جانا چاہیے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

منگل 5 نومبر 2019 12:27

میری بنیاد ہی ٹی وی ہے ، کبھی چھوٹی سکرین پر کام کرنے سے انکار نہیں کیا ‘ جاوید شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2019ء) فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ کبھی بھی ٹی وی پر کام کرنے سے انکا رنہیں کیا کیونکہ میری بنیادہی ٹی وی ہے جسے میں کسی صورت چھوڑ نہیں سکتا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور آج جب میں پی ٹی وی کے حالات دیکھتا ہوں تو بہت افسوس ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو نے کہا کہ ایک وہ دور تھا کہ لوگ شام کے وقت پی ٹی وی کے ڈرامے کا انتظار کرتے تھے اور شاہراہیں سنسان ہو جاتی تھیںلیکن آج ایسا کچھ نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ متعلقہ وزارت کو توجہ دینی چاہیے کہ کراچی ، لاہور ،پشاور اور کوئٹہ سمیت سینٹرز میں بیٹھے پروڈیوسرز کس بات کی تنخواہیں لے رہے ہیں اور کیوں معیاری ڈرامے نہیں بن رہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں نے پی ٹی وی کے بعد فلمی میدان میں قدم رکھا او رمیری کامیابیوں کا سلسلہ گزشتہ تین دہائیوں سے مسلسل جاری ہے ۔ میں نے کبھی بھی چھوٹی سکرین پر کام کرنے سے انکار نہیں کیا اور جب بھی اچھا کردار ملا ضرور کردار نبھائوں گا۔
وقت اشاعت : 05/11/2019 - 12:27:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :