فلم ”ہمت والا“توقعات پر اترنے میں ناکام

ہفتہ 30 مارچ 2013 14:04

ممبئی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 30مارچ 2013ء ) بالی وڈ کی’ ’ہمت والا“ باکس آفس پر دھما کہ نہیں کرسکا فلم نے آغاز تو اچھا کیا لیکن توقعات سے کافی کم۔ ایک آدمی پچاس پر بھاری ، تیس سال پہلے کا فارمولا باکس آفس پر اتنا کامیاب نہیں ہوا جتنی توقع کی جارہی تھی ، اجے دیوگن کی اداکاری بھی ناقدین کو زیادہ نہیں بھائی۔

(جاری ہے)

دیکھنے والوں کے نزدیک فلم کے ہیرو تھے پاریش راول جو جب بھی اسکرین پر آئے سینما میں موجود سب لوگ خوب مسکرائے، فلم کا مشہور گانا نینوں میں سپنا بھی اپنا جادو نہ جگاسکا کیونکہ نہ تو کشور کی آواز کو کئی بھول سکا اور نہ ہی جتندرا کے ڈانس کو اجے دیوگن اس گانے میں بھی مکمل فیل نظر آئے، فلم ویسے تو شاید 100 کروڑ کمالے لیکن پھر بھی فلم 150 کروڑ نہیں کماسکے گی جو اس سے توقع کی جارہی تھی۔

وقت اشاعت : 30/03/2013 - 14:04:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :