گلوکارزمان حیدرکے ویڈیوگیتوں پرصدف راشدماڈلنگ کریں گی

شاعری خالق چشتی سے لکھوائی گئی،ان گیتوں کوسوشل میڈیا پر نجی ریلیزنگ کمپنی ریلیزکریگی

جمعرات 5 دسمبر 2019 16:59

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) معروف فوک گلوکارزمان حیدرکے ویڈیوگیتوں پر صدف راشدماڈلنگ کریں گی،تفصیلات کے مطابق ریڈیو،ٹی وی اورآن لائن میوزک ڈائریکٹرزمان حیدران دنوں اپنے گیتوں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں،ان گیتوں کی شاعری خالق چشتی سے لکھوائی گئی ہے جبکہ ان گیتوں کی کمپوزیشنز زمان حیدرنے خودمرتب کی ہیں،زمان حیدرکے ان گیتوں پر ماڈل صدف راشدماڈلنگ کریں گی،مکمل ہونے کے بعد ان گیتوں کوسوشل میڈیا پر نجی ریلیزنگ کمپنی ریلیزکریگی۔
وقت اشاعت : 05/12/2019 - 16:59:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :