حسن احمد کے اغواء کا وقت بہت مشکل سے گزرا، سُنیتا مارشل

جمعہ 6 دسمبر 2019 13:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) اداکارہ و سُپر ماڈل سُنیتا مارشل نے کہا ہے کہ ان کے شوہر اداکار حسن احمد کے اغواء کا وقت بہت مشکل سے گزارا۔نجی چینل پر دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ 19مارچ کو ان کے بیٹے کی پہلی سالگرہ تھی اور 21مارچ کو حسن احمد کو کچھ لوگوں نے اغواء کر لیا اور اس وقت ان کی ساس بھی بیٹی کے پاس دبئی گئی ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ وقت ان سے زیادہ حسن کے لیے مشکل تھا کیونکہ ان کے ساتھ حسن کے دوست تھے لیکن حسن وہاں 35دن تک بالکل اکیلے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اس دوران سی پی ایل سی اور حسن کے دوستوں نے ان کا بہت ساتھ دیا اور 35دن کے بعد اغواء کاروں نے تاوان کی رقم طلب کی اور ہمارے دوست دانش خواجہ رقم دینے گئے تو سی پی ایل سی اور اغواء کاروں کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک اغواء کار زخمی ہو گیا جس کی مدد سے اغواء کاروں کے سرغنہ کے خاندان کی9 افراد کو گرفتار کیا گیا اور پھر حسن کو اس شرط پر چھوڑا گیا کہ پولیس اس کی فیملی کے افراد کو رہا کرے گی۔
وقت اشاعت : 06/12/2019 - 13:35:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :