سارہ خان کی چھوٹی بہن نور خان بھی ٹیلی ویژن انڈسٹری کا حصہ بن گئی

اتوار 8 دسمبر 2019 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) اداکارہ سارہ خان کی چھوٹی بہن نور خان اپنی بہن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹیلی ویڑن انڈسٹری کا حصہ بن گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نور خان معصوم شخصیت کے ساتھ دلکش نوجوان اداکاراؤں میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دونوں بہنوں نے ہم برائیڈل کوچر ویک 2019 ء کے پہلے دن ریمپ پر واک کی۔ سارہ نیلوفر شاہد کے لئے شوسٹوپر تھیں جبکہ نور خان نتاشا بلال کے لئے سنہری کڑھائی کے ساتھ خالص سرخ دلہن کا لباس پہنے ہوئے تھیں۔واضح رہے سارہ خان ایک طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری میں ہیں، ٹیلی ویژن سکرین پر اپنی مضبوط اداکاری کے لئے انہوں نے بڑے پیمانے پر مقبولیت حاصل کی۔

وقت اشاعت : 08/12/2019 - 13:30:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :