شمعون عباسی نے فلم ’دہلی گیٹ‘ کا پوسٹر جاری کرکے مداحوں کو بے چین کردیا

جمعہ 3 جنوری 2020 19:32

شمعون عباسی نے فلم ’دہلی گیٹ‘ کا پوسٹر جاری کرکے مداحوں کو بے چین کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2020ء) اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی نے نئے سال 2020 کے آغاز میں اپنی آنے والی فلم ’دہلی گیٹ‘ کا پوسٹر جاری کرکے مداحوں کو بے چین کردیا۔شمعون عباسی نے انسٹاگرام کے ذریعے فلم ’دہلی گیٹ‘ کا پوسٹر جاری کیا اور ساتھ ہی کیپشن میں بتایا کہ یہ 2020 میں ان کی آنے والی فلم ’دہلی گیٹ‘ کی پہلی جھلک ہے۔

(جاری ہے)

ہدایت کار و اداکار شمعون عباسی نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ’دہلی گیٹ‘ محبت کی سلطنت جلد آرہی ہے۔فلم میں شمعون عباسی مرکزی کردار کی حیثیت سے مًلک گولڈ نامی شخص کا کردار کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ندیم چیمہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دہلی گیٹ‘ ایک رومانوی اور سنسنی خیز کہانی کا آئینہ ہوگی جس میں اداکار جاوید شیخ، رومہ، یاسر خان، راشد محمود، خالد بٹ، سعود اور شہریار چیمہ بھی جلوہ گر ہوں گے۔فلم ’دہلی گیٹ‘ کی عکس بندی ابھی جاری ہے جب کہ فلم رواں سال ہی سینما گھروں کی زینت بنے گے۔
وقت اشاعت : 03/01/2020 - 19:32:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :