2020میں فلم انڈسٹری سے مایوسی اور نا امیدی کے اندھیرے ختم ہو جائینگے‘ شاہدہ منی

فلم کراچی میں بنے یا لاہور میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، فائدہ ہماری انڈسٹری کو ہی ہوتا ہے

ہفتہ 4 جنوری 2020 12:21

2020میں فلم انڈسٹری سے مایوسی اور نا امیدی کے اندھیرے ختم ہو جائینگے‘ شاہدہ منی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2020ء) میلوڈ ی کوئین گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ قوی امید ہے کہ 2020میں فلم انڈسٹری سے مایوسی اور نا امیدی کے اندھیرے ختم ہو جائیں گے ،جس طرح پہلے فلم انڈسٹری میں رونقیں ہو ا کرتی تھیں امسال سے دوبارہ سے اسٹوڈیوز آباد ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ فلم کراچی میں بنے یا لاہور میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اس سے اس سے ہماری فلم انڈسٹر ی فروغ پاتی ہے ۔

مجھے اس بات کی بڑی خوش ہے کہ نئی بننے والی فلموں میں نئے چہروں کو سامنے لایا گیا ہے جس سے سینئر اداکاروںکا خلا پر کرنے میں مدد مل سکے گی۔ یہ سلسلہ کم از کم دس سال پہلے شروع ہوجا نا چاہیے تھالیکن ابھی بھی دیر نہیں ہوئی اور آئندہ پانچ سال سے دس سالوں میں یہی فنکار ہمارا اثاثہ ہوں گے۔
وقت اشاعت : 04/01/2020 - 12:21:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :