سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں سے فیملی پریشان ہے ‘ امان اللہ کے اہل خانہ کا شدید رد عمل

والد ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،ڈاکٹر وں کی دیکھ بھال سے صحت میں بہتری آرہی ہے ‘ بیٹے اور بیٹی کی گفتگو

جمعرات 16 جنوری 2020 14:47

سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں سے فیملی پریشان ہے ‘ امان اللہ کے اہل خانہ کا شدید رد عمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2020ء) کامیڈین اداکار امان اللہ خان کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر امان اللہ کی صحت کے حوالے سے جھوٹی خبریںپھیلانے والوں پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امان اللہ بیمار ضرور ہیں لیکن تشویشناک حالت کی خبریں جھوٹی خبریں پھیلانا ہمارے لئے تکلیف کا باعث ہیں۔

(جاری ہے)

صاحبزادے ٹیپو امان اللہ اور بیٹی زرغون امان اللہ نے کہا کہ لیجنڈ فنکاروں کا سوشل میڈیا پر مذاق نہ بنائیں، والد ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹر وں کی دیکھ بھال سے انکی صحت میں بہتری آرہی ہے ۔جھوٹی او رمن گھڑٹ خبروں کی وجہ سے پوری فیملی پریشان ہے ۔

وقت اشاعت : 16/01/2020 - 14:47:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :