سیشن کورٹ، گلوکارعلی ظفرکی ماڈل میشاء شفیع کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث ملتوی

جمعہ 17 جنوری 2020 20:06

سیشن کورٹ، گلوکارعلی ظفرکی ماڈل میشاء شفیع کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث ملتوی
لاہور۔17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) لاہور کی سیشن عدالت نے جنسی ہراسگی کے الزامات پر معروف اداکار و گلوکارعلی ظفر کے ماڈل میشاء شفیع کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت بغیرکارروائی جج کی رخصت کے باعث ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج لاہور سید امجد علی شاہ کی رخصت کے باعث علی ظفرکے ہرجانہ کیس کی سماعت نہ ہوسکی،کیس کی آئندہ سماعت کیلئے 29جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے،میشا شفیع کے خاوند محمودالرحمن عدالت پیش ہوئے،میشا شفیع عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبندکراچکی ہیں، عدالت نے میشا شفیع کے گواہوں کو شہادتوں کیلئے طلب کررکھاہے،گلوکارعلی ظفراور ان کے گواہ عدالت میں اپنے بیانات پہلے ہی قلمبند کراچکے ہیں،گلوکار علی ظفر نے جنسی ہراسگی کے الزمات عائد کرنے پرمیشا شفیع کے خلاف ایک سو کروڑ روپے ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

وقت اشاعت : 17/01/2020 - 20:06:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :