شوبزانڈسٹری نان پروفیشنل لوگوں کی وجہ سے بحران کا شکارہے،صائم علی

جمعرات 23 جنوری 2020 19:31

شوبزانڈسٹری نان پروفیشنل لوگوں کی وجہ سے بحران کا شکارہے،صائم علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی ماڈل واداکارہ صائم علی نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی تباہی کی ایک بڑی اور بنیادی وجہ غیرمعیاری پروڈکشن بھی ہے۔ پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے ایسی فلمیں بن رہی ہیں جن کا نہ تو ہماری ثقافت ہی سے کوئی رشتہ ہے اور نہ ہی روایات سے،صائم علی نے بتایا کہ جوفلمیں بنائی گئی تھیں ان کی کہانی میں جھول ، پروڈکشن میں پروفیشنل ازم کی کمی ، بے ہنگم موسیقی، فحش رقص اور گھٹیا اداکاری کے سبب لوگوں نے سینماگھروں کا رخ کرنا چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رہی سہی کسر پہلے وی سی آر اور اب کیبل نے پوری کردی۔ جب ناظرکو بیڈ روم میں ہی اٹھتے بیٹھتے فلمیں دیکھنے کو مل جائیں گی تو وہ سنیما ہال کا رخ کیوں کرے گا۔صائم علی نے کہا کہ سنیما ہالز کا معیار بھی وہ نہیں رہاجو ایک سنیما ہال کا ہونا چاہئے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کوئی بھی فیملی کو سنیما ہال لانے کا سوچتا بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوبزانڈسٹری نان پروفیشنل لوگوں کی وجہ سے ہی بحران کا شکارہے،اب کچھ نئی فلموں کے بننے سے شوبزانڈسٹری کی بحالی اورکامیابیوں کا سفرشروع ہونے کی امیدجاگی ہے۔
وقت اشاعت : 23/01/2020 - 19:31:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :