ماہرہ اور میری عمر میں زیادہ فرق نہیں ‘ میرا

ٹی وی اور فلم انڈسٹری دونوں جگہ مافیا موجود ہے ‘ انٹر ویو

جمعہ 24 جنوری 2020 23:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) لالی ووڈ اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ٹی وی اور فلم انڈسٹری دونوں جگہ مافیا موجود ہے جو مجھے آگے نہیں بڑھنے دیتا ،پہلے میں ڈراموں کے حوالے سے سنجیدہ نہیں تھی لیکن اب فیصلہ کیا ہے کہ میرا فوکس ٹی وی پر بھی رہے گا، ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ پروگرامز میں میزبانی کرتی بھی نظر آئوں گی۔

(جاری ہے)

اپنے انٹر ویو میں میرا نے اداکارہ ماہرہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان ٹیلنٹڈ نہیں، اس کے باوجود ان کے حصے کا کام ماہرہ خان کو دیدیا جاتا ہے۔میرا کا کہنا تھا کہ اداکاری میں کوئی میرا مقابلہ کرے ایسا پاکستان میں تو کوئی نہیں، میں ماہرہ خان سے زیادہ باصلاحیت ہوں، میں نے اپنے ٹیلنٹ کی بنا ء پر یہ جگہ حاصل کی جبکہ ماہرہ خان کو یہ مقام صرف اور صرف بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی وجہ سے ملا۔میرا نے یہ بھی کہا کہ ماہرہ خان 27 سال کی عمر میں انڈسٹری کا حصہ بنی اور ان کی اور ماہرہ کی عمر میں زیادہ فرق نہیں۔
وقت اشاعت : 24/01/2020 - 23:38:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :