اداکارہ حسنہ بھٹی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،اداکارہ نے گھرمیں گھس کا جان بچائی

پیر 27 جنوری 2020 22:23

اداکارہ حسنہ بھٹی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،اداکارہ نے گھرمیں گھس کا جان بچائی
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) سٹیج کی معروف اداکارہ حسنہ بھٹی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،اداکارہ نے گھرمیں چھپ کر جان بچائی،آن لائن کے مطابق اداکارہ حسنہ بھٹی گذشتہ روز مارکیٹ سے اپنے گھر واقع DHA آرہی تھیں جونہی وہ گھرپہنچی تو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس پر اداکارہ نے جلدی سے گھرمیں داخل ہو کر اور چھپ کر اپنی جان بچائی ملزمان کچھ دیر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے واقعے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسنہ بھٹی کا کوئی پراپرٹی کا معاملہ چل رہاتھا جس وجہ سے ان پر فائرنگ کی گئی۔اس سلسلے میں جب حسنہ بھٹی سے رابطہ کیا گیا تو انہوںنے واقعہ کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ساتھی اداکاروں نے ان پر فائرنگ کے واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے۔
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 22:23:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :