سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ

جمعہ 19 اپریل 2024 22:48

سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) بالی ووڈ کے سٴْپر اسٹار سلمان خان اپنی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سخت سیکیورٹی میں دبئی روانہ ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان گزشتہ روز ممبئی سے دبئی روانہ ہوئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو ممبئی ایئرپورٹ پر بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز نے بنائی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان اپنے باڈی گارڈ شیرا سمیت دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ ایئرپورٹ پہنچے۔

اس موقع پر سلمان خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔ تاہم اٴْنہوں نے دور سے صحافیوں کو ہاتھ کے اشارے سے ’ہیلو‘ کہا۔ سلمان خان کے یوں اچانک دبئی جانے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی لیکن فائرنگ کے واقعے کے بعد اداکار کو دیکھ کر اٴْن کے مداح خوش ہوگئے۔
وقت اشاعت : 19/04/2024 - 22:48:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :